Aug 04, 2017 01:20 pm
views : 669
Location : President House
Islamabad- Oath taking of Federal Cabinet
اسلام آباد،وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری
ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں صدر
مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیاجبکہ وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے،تقریب میں 46 رکنی
وفاقی کابینہ کے 28 وفاقی وزرا اور 18 وزیر مملکت نے حلف اٹھایا۔
وفاقی وزراء میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق،
اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی جبکہ کامران
مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندر حیات بوسن وفاقی وزیر ہوں
گے۔
خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میر حاصل بزنجو، مرتضیٰ
جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم خان درانی، ریاض
پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، جاوید علی شاہ بھی نئی کابینہ کا
حصہ ہیں جبکہ چوہدری جعفر اقبال، طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب، عابد
شیرعلی، طلال چوہدری، دانیال عزیز، محسن شاہ نواز رانجھا، درشن لال، انوشہ
رحمٰن ، جیند انور، عثمان ابراہیم اور جام کمال نے بھی وزرائے مملکت کا حلف
اٹھایا۔
یاد رہے کہ نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ روز 46 رکنی
کابینہ کی منظوری دی تھی،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے جانے
والے پاناما فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی
کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔