Aug 04, 2017 02:33 pm
views : 747
Location : Prime Minister House
Islamabad- Chinese Ambassador HE Sun Weidong called on PM Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےچین کے سفیر کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی تیز ترتکمیل کیلئے وہ خود نگرانی کرینگے ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق چین کے سفیر نےوزیراعظم آفس اسلام آباد میں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اورمنصب سنبھالنے پرچین کی قیادت
کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
سن وی ڈونگ نے کہا کہ گزشتہ چارسال میں پاکستان اورچین کے تعلقات نے نئی
بلندیوں کو چھوا ۔چین کے سفیر نے توقع ظاہرکی کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
کی قیادت میں پاکستان مزید خوشحال ہوگا ۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور سٹرٹیجک شراکت دار ہیں چین
ترقی اورخوشحالی کے سفر میں پاکستان کی بھرپورمعاونت جاری رکھے گا۔وزیراعظم
کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے چین کے سفیرنے کہا کہ ہموار طریقے
سے اقتدارکی منتقلی پرچین کو خوشی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے چین کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہارپرشکریہ
اداکیا اورکہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ملکوں کے
درمیان معاشی تعاون مزید بڑھے گا۔