پشاور، شہدا ء کی عظیم قربانیوں کی یاد میں خیبرپختونخوا کی پولیس کے جانب سے تقریب کا اہتمام
شہدا ء کی عظیم قربانیوں کی یاد میں خیبرپختونخوا کی پولیس یوم شہداء منا
رہی ہے۔ اس حوالے سے شہید کمانڈنت ایف سی صفت غیور کی قبر پر سلامی اور
پھولوں کی چادر چڑھا ئی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی
گئی۔
کہتے ہیں شہید مرتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دہشتگردی کے
خلاف جنگ میں جان کی بازی لگادینے والی خیبر پختونخوا پولیس کے شہدا کو
خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفت غیور کی قبر ایف سی
اہلکاروں کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا اور ایف سی کمانڈنٹ لیاقت علی کی
جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
اس حوالے سے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی کا کہنا تھا کہ شہید صفت غیور کے نام
سے دہشتگر کانپ جاتے تھے، ایسا بہادر آفسر صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے
ہیں اور ہم ان کو کبھی بھول نہیں سکتے۔
لیاقت علی کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردوں کے قریب گھیرا کم کیا جا رہا ہے
ایک وقت تھا شہری گھر سے باہر نکلنے سے کتراتے تھے مگر آج بازاروں میں رش
اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگری میں کمی آئی ہے۔