فیصل آباد ،وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا یوم شہدائے پو لیس کے موقع پر تقریب سے خطاب
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پولیس کے شہدا پوری قوم کے محسن
ہیں، ہر شہری کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمے داری
ہے،شہدا کبھی مرتے ہیں جیسا کہ قرآن پاک میں بھی لکھا ہے شہید زندہ ہیں
لیکن تمہیں اسکا شعور نہیں،محکمہ پولیس کاشہدا کے خاندانوں کیلئے جومطالبہ
ہوگااسے پورا کیاجائےگا۔
فیصل آباد میں پولیس لائن میں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا
ثنا اللہ نے کہا قوم کی خاطر جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے قوم کے سب سے
بڑے محسن ہیں پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے شہدا کے
لواحقین کی جانب سے جو بھی مطالبہ سامنے آئے گا حکومت اسے پورا کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا آج سے20سال پہلے شہید کا پیکیج نہ ہونے کے برابر
تھااب پولیس کے پاس فنڈز کی کمی نہیں،شہدا پیکیج بڑھایاگیاہے،شہدا کے
لواحقین کے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔آج دنیا کے ایک کونے میں ہونے والی بات
دوسرے کونے میں سنائی دیتی ہے، زندگی کو طریقے سے گزارنے کیلئے وسائل کی
ضرورت ہوتی ہے، ہمارا فرض ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات پوری کی جائیں۔