ڈیرہ اسماعیل خان،یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد
یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائن میں تقریب کا
انعقاد کیا گیاجس میں شہداء پولیس کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
ہے۔ تقریب میں آر پی او ڈیرہ سید فدا حسن شاہ ، ڈی پی او راجہ عبدا لصبور
پولیس کے اعلی افسران سمیت پاک آرمی کے کرنل علی شاہ نے خصو صی شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام
کے درماین ہم آنگی کو فروغ دینے کی خاطر ایسی تقریبات کو اہم قرار دیتے ہیں
آج جس طر ح ملک میں امن و آمان کی روشنیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں اس میں
ہمارے عسکری اداروں اور پولیس کے جوانوں کا خون شامل ہے جو انہوں نے عوام
کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر بہایا ہے ۔
ڈیرہ اسما عیل خان کے آر پی او سید فدا حسن شاہ نے مزید بتایا کہ خیبر
پختونخوا کی حکومت نے شہدا پیکج تین ملین سے بڑھ کر 10 ملین کردیا ہے۔اور
جن شہدا کے ورثا کے کسی وجہ سے پولیس میں بھرتی نہیں ہوسکی ان کے لئے دیگر
ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کیا جائے گا اور شہداء کے بچوں کے لئے اچھے تعلیمی
اداروں میں ایجوکیشن کے لئے بھی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔