Aug 04, 2017 08:14 pm
views : 641
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 206 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 206پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 206پوائنٹس
کی کمی کے بعد46877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر395کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔