Aug 04, 2017 08:28 pm
views : 646
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Cabinet Meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آفس پہنچے جہاں ان کا استقبال کابینہ
کے ارکان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا میرے دروازے تمام ارکان
پارلیمنٹ کے لیے کھلے ہیں، ہمارے پاس مختصر وقت ہے اور عوام کے پاس جائیں
گے جب کہ کابینہ کے ارکان عوام کے مسائل کے حل کریں۔
واضح رہے کہ آج صبح ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری
منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے 47 رکنی وفاقی کابینہ سے عہدوں
کا حلف لیا جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کا
پہلا اجلاس شروع ہوا۔