اسلام آباد،ن لیگ کے قائد کا بارہ کہو پہنچنے پر شاندار استقبال
سابق وزیر اعظم نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،ن لیگ کے قائد کی
بارہ کہو آمد کے موقع پر وہاں موجود کارکنان کی بڑی تعداد نے میاں محمد
نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا،کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں
اور نعرے بازی کی جبکہ شدید نعرے بازی کرتے ہوئے لیگی کارکنان نے یا اللہ
یا رسول نواز شریف بے قصور کے نعرے لگائے۔
کارکنان کا جوش و خروش دیکھ کر میاں نواز شریف نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلا
کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا، حسین نواز سابق وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیو
کر رہے تھے، سابق وزیر اعظم آج اسلام آباد قیام کریں گے جہاں سے وہ کل
لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے عوامی حمایت کے مظاہرے کے لیے اسلام آباد سے
براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی صورت میں لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے۔