Aug 05, 2017 01:30 pm
views : 678
Location : Different Places
Quetta- Independence Day Preparation, Security Arrangements
کوئٹہ جشن آزادی کی تیاریاں زوروں پر،سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جشن آزادی کی مناسبت سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جگہ جگہ قومی پرچموں ،
جھنڈیوں، سٹکرز ، بیجز ، ہیٹس ، ٹی شرٹس اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کے
اسٹالز سجناشروع ہو گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں جشن آزادی سے متعلقہ
انتہائی خوبصورت ، دلکش ، دیدہ زیب ، آرائشی ساما ن فروخت کیلئے رکھا گیا
ہے۔
کوئٹہ شہر میں جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے
اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جھنڈیاں اور پرچم
فروخت کرنے والوں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ایف سی کی جانب سے
شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جشن آزادی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عوام کے
جان و مال کے تحفظ کا یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ عوام نے
بھی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔