کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی ذرائع ابلاغ عامہ لے نمائندوں سے گفتگو
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے عدلیہ کی کارروائی سے
مطمئن ہیں جبکہ امید کرتے ہیں کہ تمام معاملات جلد از جلدحل ہو جائیں گے
اور پھر عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں گے۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤس پر
حملے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف پچیس مقدمات کی
سماعت ہوئی،ایم کیو ایم پاکستان سربراہ فاروق ستار ، روف صدیقی سمیت
دیگررہنما بھی عدالت میں پیش ہوئے،جہاں عدالت نے فاروق ستار سمیت دیگر
رہنماؤں کی ضمانت میں انیس اگست تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق
ستار نے کہا کہ اکثریتی جماعت کی حمایت کرنا ہماراحق بنتا ہے اس بات پر
اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق تھا کہ نیا وزیراعظم ن لیگ کا ہونا چاہئے لیکن
اپوزیشن جماعتوں کا اپنا امیدوار کھڑا کرنا جمہوریت کا حصہ تھا ۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سنجیدہ ہوتی تو مشترکہ
امیدوار سامنے لاتی، ان کا کہنا تھا کہ جہوریت کی مضبوطی کے لئے وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی کی غیرمشروط حمایت کی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی کے معاملے پر فاروق ستار کا کہنا تھا
پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے نواز شریف سے استعفی مانگا
تھا، ساتھ ہی اس بات پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق تھا کہ نیا وزیراعظم (ن)
لیگ کا ہونا چاہئے لیکن اپوزیشن جماعتوں کا اپنا امیدوار کھڑا کیا جو کہ
جمہوریت کا حصہ تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربرا ہ نے مزید کہاکہ اکثریتی جماعت کی حمایت کرنا
ہماراحق بنتا ہے ہم نے (ن ) لیگ کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کی، گیلانی
کی نااہلی کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا 145 ہم گٹھ جوڑ کے
تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں 145 حکومت اعلان کردہ کراچی پیکج
پرعملدرآمد کیلئے تیار ہے۔