اسلام آباد،حلقہ این اے 120 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
این اے 120 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی
انتخابی مہم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی امید واراکا کہنا
ہے کہ نواز شریف میرے حلقے سے گزر کر تو دکھائیں پھر دیکھیں انکے ساتھ کیا
ہوتا ہے۔
حلقہ این اے 120میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
یاسمین راشد نے کہا مسلم لیگ ن نے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے،شہباز
شریف نے پٹواریوں کو جھنڈا لہرانے کا حکم بھی دے رکھا ہے، لیکن مسلم لیگ ن
سن لے دھاندلی شدہ الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔
پی ٹی آئی کی امید وار نے کہاکہ پی ٹی آئی ووٹر کی عزت کرتی ہے دھونس
دھاندلی پر یقین نہیں رکھتی، تحریک انصاف ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے گی اور
ہمیں یقین ہے عوام ہمیں ووٹ دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہر ووٹر
باعزت ہے۔غریب عوام بادشاہت کیخلاف کھڑے ہوگئے اوراین اے 120 میں بادشاہت
کے برج گرادیں گے۔