لاہور،شہر بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زوروں پر
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان کے جشن آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ
عروج پر پہنچ گیا ہے شہریوں کی کثیر تعدادجشن آزادی کے حوالے سے قومی
پرچموں اور جھنڈیوں سمیت سجاوٹ کے دیگر سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔
جشن آزادی کی تیاریوں کے لئے شہریوں کی بڑی تعدادبازاروں میں امڈ آئی ہے
جبکہ جھنڈے، جھنڈیوں اور آرائشی سامان کی دکانوں پر رش لگ گیاجوں جوں 14
اگست کا دن قریب آرہا ہے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
عبدالرزاق نے کہاکہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے جس کی بھرپور انداز میں خوشی
منائیں گیا۔
دکاندار محمد بلال نے کہاجشن آزادی کے موقع پر بچے بوڑھے سبھی پر جوش ہوتے
ہیں جبکہ چودہ اگست کے قریب آتے ہی عوام کا جوش بڑھتا جا رہے۔
ایک اور شہری محمد اکبرنے کہا کہ ہمارا کام بہت اچھا جا رہا ہے جبکہ بچوں کی بڑی تعداد ہمارے پاس خریداری کے لئے آ ڑہی ہے۔