پشاور،پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے تقریب کا انعقاد
شہدا پولیس کی یاد میں پشاور سمیت صوبہ بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اورشہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس سلسلے میں نشتر ہال میں شہداکی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس
میں آئی جی پولیس اسپیکر کے پی کے اسمبلی سمیت گورنر خیبر پختونخواہ نے
شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس کے پی کے صلاح الدین نے
کہا کہ پولیس فورس شہدا اور ان کے لواحقین کو نہیں بھولے گی۔
سپیکر کے پی کے اسمبلی نے کہا کہ ہم نے پولیس کو مثالی بنا دیا ہے اور پولیس عوام کی خدمت میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہی۔
گورنر کے پی کے نے کہا کہ پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔