Aug 05, 2017 06:01 pm
views : 565
Location : Muhammad Khan Shaheed Chowk
Karachi- Public Views About Muhammad Khan Shaheed Chowk
کراچی،پیرا ڈائز چوک کا نام شہید محمد خان کےنام پر رکھے جانے کے حوالے سے شہریوں کی آرا
کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع پیراڈائز چوک کا نام تبدیل کرکے شہید پولیس اہلکار محمد خان کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔
چوک کا نام تبدیل کرنے کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ شہریوں کا
کہنا ہے کہ محمد خان بہادر، فرض شناس،خوش اخلاق اور نیک پولیس اہلکار تھے
قوم کو محمد خان جیسے سپاہیوں کی شدید ضرورت ہے تاہم چوک کو شہید محمد خان
کے نام سے منسوب کرنے کے ساتھ محکمہ پولیس اور سندھ حکومت کو شہید کے
اہلخانہ کی امداد بھی کرنی چاہیے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک رکشہ
ڈرائیور نوروز علی نے کہاکہ پولیس اہلکار کو شہید کئے جانا بہت افسوسناک ہے
جبکہ چوک کام انکے نام پر رکھنا خوش آئند ہے۔
ایک بزرگ شہری اختیار احمد نے کہا کہ میں محمد خان کو بہت عرصے سے جانتا
ہوں جو بہت با صلاحیت پولیس اہلکار تھے اور ذمہ داری ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا
کرتے تھے،وہ محلے کی خدمت کر رہے تھے نہ جانے کیوں انہیں شہید کیا گیا ،
اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
ایک دکاندارعمران نے کہانے کہا اداروں کو اپنا بیک گراؤنڈ مضبوط کرنا چاہیے
جبکہ محمد خان کی شہادت کا ہمیں بہت افسوس ہے ایسے انسان بہت کم ہوتے ہیں۔
محمد جمال برنی نے کہا کہ وہ بہت وریف انسان تھے کبھیے ان میں کوئی برائی
نہیں دیکھی،وہ ایک سچے اور اچھے انسان تھے،قوم کو محمد خان جیسے سپاہیوں کی
شدید ضرورت ہے۔