Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 05, 2017 10:52 pm views : 637

Location : Rajgal valley

Rawalpindi- COAS general Qamar Javed Bajwa visits Rajgal Valley
  • Urdu

راول پنڈی،آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کا راجگال وادی کا دورہ،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پرامن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خیبرایجنسی کی وادی راجگل کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی میجرجنرل شاہین مظہر محمود بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر انہیں آپریشن خیبر4 کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں سے 90 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے پر آرمی چیف نے پاک فوج اور فضائیہ کی تعریف کی، دہشتگردوں کےٹھکانوں کومہارت سے نشانہ بنانے پر جوانوں کوسراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کامیابیوں پر قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ جس نے پاک فوج کو قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے قابل کیا۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں، خیبر ایجنسی کو جلد دہشت گردوں سے پاک کرادیں گے، ہم ایک پرامن پاکستان کی طرف گامزن ہیں۔ پرامن پاکستان میں ریاست کی عملداری اور قانون کی بالا دستی سب سےاوپر ہوگی اور ہر پاکستانی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved