کوئٹہ،بلوچستان حکومت کی جانب سے شہریوں کے لئے قائد اعظم ریزیڈینسی کا ماڈلےتکمیل کے آخری مراحل میں
یو م آزادی کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں بھی
مختلف مقامات پر 70ویں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اسی مناسبت سے
ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے ائرپورٹ روڈ پربانی
پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ زیارت ریزیڈنسی کے ماڈل کی
تیاری کا کام دن رات جاری ہے۔
زیارت ریزیڈینسی کی شبیہ سے جہاں کوئٹہ والوں کی قائد اعظم سے محبت کی
عکاسی کرتی ہے وہیں کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں زیارت منی ریزیڈنسی
کا قیام ایک خوش آئنداقدام ہے اس طرح کے ماڈل سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی
میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شہر کی پہچان میں بھی اضافہ ہوتا ہے، صوبائی حکومت
اس منی ماڈل ریذیڈنسی کا نقاب کشائی 14 اگست کو کریگی افتتاح کے بعد اسے
شہروں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ایک شہری رضوان سعید
نے کہاکہ زیارت ریڈینسی پاکستان کا اثاثہ ہے کوئٹہ میں اسکا ماڈل تیار
ہونا کوئتہ کے لئے باعث شرف ہے۔
ایک شہری نور محمدنے کہا کہ جو لوگ زیارت نہیں جا سکتے وہ لوگ یہاں آکرزیارت ریزیڈینسی کو دیکھ سکتے ہیں۔
ایک اور شخص نے کہا کہ قائد اعظم ریزیڈینسی ہمارا قومی اثاثہ ہے جبکہ تعمیر
کے لئے لکڑی کی جگہ لوہے کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ اسے مضبوط بنایا جا
سکے۔