کراچی،چھٹی کا بھرپور مزہ لینے کے لئے شہری ساحل سمندر پر امڈ آئے
چھٹی
کا دن ہو اور کراچی کے شہری سیر و تفریح کیلئے نہ نکلیں یہ تو ممکن نہیں
اور گرمی اور حبس کے اس موسم میں ساحل سمندر سے بہتر تفریح گاہ کوئی ہو ہی
نہیں سکتی۔
کراچی کا ساحل سی ویو شہر کے باسیوں کی گرمیوں میں سب سے پسندیدہ تفریح گاہ
ہے،بادل چھائے ہوں یا تیز کڑک داردھوپ، شہریوں کی بڑی تعداد سمندر کے مزے
لینے سی ویو کا رخ ضرور کرتی ہے۔
شہر میں بڑھتی گرمی بھگانے کیلئے شہری اپنی چھٹی کا دن سمندر کے کنارے
گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہاں ہے موج مستی اور سمندر کی اونچی
اونچی موجیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کو انجوائے کرنےکیلئے سمندر سب سے
اچھی جگہ ہے۔
کوئی لہر وں سے کھیلتے دکھائی دیا تو کسی نے گھڑ سواری اور موٹر کار کے مزے
بھی خوب لئے،سی ویو پر چٹ پٹےکھانے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔