لاہور،حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد کا پریس کانفرنس سے خطاب
شہباز
شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی عائشہ احد
نے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کی وزرات اعلی کے اہل نہیں ہیں،وہ اس منصب کے لائق
نہیں ہیں،عائشہ احد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نےمجھ سے جھوٹ بول کر شادی کی اور شادی کرکے انتہائی
ناروا سلوک کیا،جبکہ ان کے والد بھی بد دیانت انسان ہیں،انھوں نے کہا کہ
حمزہ وزرات اعلی کے لائق ہیں اور نہ ہی شہباز شریف وزرات عظمی کے قابل۔اس
لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،کیونکہ مجھ سے زیادہ ان دونوں کو
کون جانتا ہوگا۔
عائشہ احد نے کہا وزیر اعلی بن جانا کوئی قابل فخربات نہیں ہوگی،انھوں نے
ماڈل ٹان سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بے گناہ خواتین کو قتل کیا گیا
تواس وقت مسلم لیگ (ن)کہاں تھی۔
تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز
کی سابقہ بیوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے عائشہ احد کیس کی
تحقیقات بھی عائشہ گلا لئی کے جیسی ہونی چایئے،عائشہ احد سے کوئی ذاتی تعلق
نہیں ہے لیکن ہم عائشہ احد کے ساتھ ہیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا عائشہ
احد سے متعلق بھی کمیٹی بننی چایئے،پی ٹی آئی عورتوں کے حقوق کی بات کرتی
ہے،اُن کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی عورتوں کے ذریعے سیاست نہیں کرتی،عائشہ
احد بھی اس قوم کی بیٹی ہے اس کے ساتھ ذیادتی نہیں ہونے دیں گے۔