Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 06, 2017 04:54 pm views : 614

Location : PC Hotel

Karachi- Morocco King 18th Enthronement Ceremony
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ کی مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی تاج پوشی کی 18 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

div>گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک مراکش دوطرفہ تعلقات عوامی سطح پر بھی قائم ہیں، دونوں ممالک کو اپنے مثالی تعلقات پر فخر ہے، مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی تاج پوشی کی 18 ویں سالگرہ پر مراکش کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ان کی خوشی میں کراچی میں ہونے والی تقریب قابل ستائش ہے جس میں دوطرفہ سرمایہ کار، تاجر، اعلیٰ حکام سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں جو دو طرفہ تعلقات کی واضح مثال ہے۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی تاج پوشی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد معاشی، اقتصادی، سماجی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، معاشی صورتحال میں بہت بہتری آرہی ہیجبکہ مراکش کے سرمایہ کار بھی بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گرم جوشی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
محمد زبیر عمر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، پاک مراکش دوطرفہ سرمایہ کاری میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ تقریب میں موجود پاک مراکش کے سرمایہ کار، تاجر دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤ س کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں، صوبہ کی خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس ضمن میں وزیر اعظم جلد کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔
تقریب سے مراکش کے سفیر محمد کار مون اور اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں 18 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور مراکش کے حوالے سے تفصیلی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں مراکش کے محنت کش عوام اور پر فضا ماحول کا پر اثر جائزہ بھی شامل تھا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر عبد الحسیب خان، اراکین اسمبلی، مراکش کے سفیر محمد کار مون، اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، سعودی عرب، بحرین، اومان، قطر، بنگلہ دیش، کوریا اور جاپان کے سفارت کار، کراچی چیمبر اور فیڈریشن کے عہدیداران، اعلیٰ حکام سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved