div>ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی 70واں جشنِ آزادی منانے کے لئے تیاریاں
عروج پر پہنچ گئیں اور بازاروں میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم اور رنگ برنگی
جھنڈیاں ہی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں
خریدنے میں مصروف ہیں جب کہ بازاروں میں شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے دوکاندار
بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے منانے کے لئے
تیاریاں جاری ہیں جہاں حکومتی سطح کے علاوہ لوگ خود بھی سڑکوں کو سجانے کے
لئے پیش پیش ہیں۔ بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ ہی نمایاں ہے اور لوگ سبز
ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔