لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلا س
میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے
جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاعوام کے جان ومال کے
تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح ہو نہیں سکتی۔امن عامہ یقینی بنانے کیلئے ہر
ضروری اقدام اٹھایا جائے۔سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ پنجاب کے
داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔
پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے امن عامہ
یقینی بنانے کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔مساجد،امام
بارگاہوں،گرجاگھروں اوردیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھر پور توجہ دی
جائے۔سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا
جائے۔
محمد شہباز شریف نے کہا دشمن امن کے خلاف سازشیں کررہاہے۔ہم نے اتحادکی قوت سے دشمن کے مذموئم عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔
صوبائی وزراء رانا ثنا ا للہ ، ایوب گادھی ،جہانگیرخانزادہ، چیف سیکرٹری
،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ افسران نے
اجلاس میں شرکت کی۔