Aug 07, 2017 12:00 am
views : 579
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 51 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،51 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 51 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 46929پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 100کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،66کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔