کوئٹہ،سانحہ کوئٹہ کو ایک سال مکمل،وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
سانحہ کوئٹہ کو ایک سال ہونے کے باوجود زخم آج بھی تازہ ہیں،بلوچستان بھر کے وکلا آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کوایک سال ہو گیا ہے، المناک واقعہ کے دلخراش مناظر
جب ذہنوں میں آتے ہیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،بلوچستان میں وکلا ء نے
آج سے3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے اور یوم سیاہ کے سلسلے میں وکلاء
عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جبکہ بار ایسوسی ایشنز میں سیاہ پرچم
لہرادیئے گئے ہیں۔
گزشتہ برس دہشتگردوں نے وکلا کو فائرنگ سے نشانہ بنایا تھا جس پر انہیں سول
ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا تو دہشتگردوں کے وہاں پہلے سے موجود ساتھی نے
خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں 56 وکلاسمیت73افرادجاں بحق ہوگئے تھے
جن میں نامور وکلا بھی شامل تھے ، شہید وکلاء کی یاد میں تقاریب اور
سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
جائے گا۔
بلوچستان کی وکلاء تنظیموں جن میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن
بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ 8 اگست کے حوالے سے
7 سے 9 اگست تک وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور یوم سیاہ
منایا جائے گا اور آٹھ اگست کو ملک بھر میں وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ
کرینگے۔