Aug 07, 2017 03:54 pm
views : 569
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM AJK Raja Farooq Haider called on PM Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے
ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نےوزیراعظم شاہد خاقان
عباسی سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کےمطابق ملاقات کے دوران سیاسی امور اور آزادکشمیر کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور پوری
عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ کشمیریوں کے حق خود
ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔