Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 07, 2017 04:27 pm views : 612

Location : Bahria Model School, Younusabad

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah inaugurates Bahria Model School Younusabad
  • Urdu

کراچی ، تعمیر وطن میں پاک بحریہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے یونس آباد میں قائم بحریہ ماڈل اسکول کے نو تعمیر شدہ پرائمری سیکشن اور بوائز ونگ کا افتتاح کیا۔ کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وطن عزیز کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ بحریہ ماڈل اسکول کے قیام کا مقصد پسماندہ علاقوں کے بچوں کو معیار ی تعلیم مہیا کرنا ہے جو تعلیمی شعبے میں حکومت سندھ کے تعاون سے پاک بحریہ کی اہم کاوش ہے۔ بحریہ ماڈل اسکول یونس آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریزقائم کی گئی ہیں۔ ملک کی نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے کے لیے اسکول میں ایک لائبریری بھی قائم کی جائے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سند ھ نے کہا کہ یونس آباد جیسے علاقوں میں معیاری تعلیمی اداروں کی عدم دستیابی کے باعث والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتے تھے۔ بحریہ ماڈل اسکول جیسے تعلیمی اداروں کے قیام میں پاک بحریہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں میں پاک بحریہ کے ساتھ اشتراک جاری رہے گا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سندھ اس طرز کے تمام منصوبوں میں پاک بحریہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔
مہمان خصوصی نے اس اہم نوعیت کے منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لیے پاک بحریہ کی انتھک محنت اور کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ یونس آباد، کاکا پیر اور ہاکس بے جیسے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے بچوں میں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے پاکستان نیوی کی نگرانی میں بحریہ ماڈل اسکول یونس آباد کی تعمیر میں تعاون پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔
افتتاحی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران، حکومت سندھ کے اعلیٰ حکام اور علاقے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved