Aug 07, 2017 05:40 pm
views : 559
Location : DIG CTD compound
Karachi- DIG CTD and SSP CTD Intelligence Joint Press Conference
کراچی،شہر قائد میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور
افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ملوث ہیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کا کہنا ہےکہ کراچی میں دہشت گردی کی
کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس
ملوث ہیں۔گزشتہ رات کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم
ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 4 کو گرفتار
کیا گیا۔
کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے ڈی آئی جی عامر فاروقی
نے ایس ایس پی عمر شاہد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ گزشتہ رات کی کارروائی میں سی ٹی ڈی نے 3 مختلف مقامات پر چھاپے
مارے جس دوران 2 سلیپرز سیل کا سراغ لگایا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کے مطابق گزشتہ رات کارروائی میں 3 دہشت
گردوں کو ہلاک اور 4 کو گرفتار کیا گیا تاہم ہلاک دہشت گردوں کی شناخت
تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سے کلاشنکوف، پستول اور
دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ دہشت گرد جماعت خانے، امام بارگاہوں
اور مزارات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
عامر فاروقی نے مزید بتایا کہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے، شہر
میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ
ایجنسی این ڈی ایس ملوث ہیں۔