Aug 07, 2017 06:09 pm
views : 574
Location : Different Places
Lahore- 14th August Preparation
لاہور،اہلیان لاہور جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف
ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی جشن آزادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،یوم
آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں جھنڈیوں ااور بیجز کے اسٹالز پر عوام کا
خاصا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
لاہوریوں کا جذبہ حب الوطنی عروج پر پہنچ چکا ہے ،بچے تو بچے بڑے بھی جشن
آزادی منانے کے لئے فل چارج دکھائی دے رہے ہیں،کوئی بیجز لگا رہا ہے تو
کوئی اپنی گاڑی کو قومی پرچم سے سجا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری
شہزادنے کہاکہ بچے جشن آزادی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جبکہ جشن آزادی کے
موقع پر نوجوانوں ون ویلنگ نہ کریں یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ایک نوجوان سجاول نے کہا کہ ہمارے آباء و اجداد نے بڑی قربانیاں دیکر
پاکتان حاصل کیا تھا ،جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے مناناہم سب کا قومی فرض
ہے۔