پشاور،عائشہ گلالئی کے سابق پرسنل سیکرٹری کی پریس کانفرنس
عمران خان پر الزامات عا ئد کرنے والی عا ئشہ گلالئی کے خلاف انکےاپنے سابق
پرسنل سیکریٹری نور زمان میدان میں کود پڑے، کہتے ہیں عائشہ کے خلاف کرپشن
کے تمام ثبوت موجود ہیں ، احتسا ب کمیشن اورنیب بیورو سے رجو ع کریں گے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کے سابق پرسنل
سیکر ٹری نور زمان نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے بنوں لنک روڈ کے 72 لاکھ روپے
اپنے ذاتی بنگلے پر لگائے جبکہ عائشہ گلالئی کے خلاف تمام تر ثبوت موجود
ہیں بہت جلداحتساب کمیشن اور نیب سے رجوع کرینگے۔
نور زمان نے کہا کہ اج تک وہ اس لئے خاموش رہے کہ عائشہ گلالئی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے بیٹے کی نوکری لگائیں گی۔
عائشہ گلالئی کے سابق پرسنل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اگر عائشہ گلالئی کے
ساتھ ان کو بھی جیل جانا پڑے تب بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اورعائشہ گلالئی
کو چاہئے کہ پوری قوم سے جلد از جلد معافی مانگیں۔