Aug 07, 2017 07:32 pm
views : 508
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 411 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 411پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 411پوائنٹس
کی کمی کے بعد46465 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر384کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 106کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،263کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔