Aug 07, 2017 08:17 pm
views : 555
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Call On H.E Jean Paul Tarud Ambassador
کراچی ، چلی کے سرمایہ کاروں کا کراچی میں دلچسپی خوش آئند ہے،گورنر سندھ
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے متحدہ عرب امارات میں چلی کے سفیر سے نے
ملاقات کی۔متحدہ عرب امارات میں چلی کے سفیر نے گورنر سندھ سے ملاقات
گورنرہاؤس میں کی ۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارتی ، سرمایہ کاری ، ثقافتی تعلقات ، سفارت کاری
،مستقبل میں پاک چلی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت اہمیت کے حامل دیگر
امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاک چلی دو طرفہ تعلقات خطہ کے مفاد میں ہے
، سفارت کاری سے سرمایہ کاری ، تجارت ، ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا
ہے اس ضمن میں پاک چلی سفارت کاری اہم ثابت ہورہی ہے لیکن وقت کا تقاضہ ہے
کہ پاک چلی دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں
کے لئے موافق ماحول بن چکا ہے جبکہ سی پیک منصوبہ کے بعد شہر کی اہمیت مزید
بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ،نئی نئی
انڈسٹریز کے قیام ، نجی سیکٹر کے فعال کردار اور منافع بخش کاروبار کے باعث
ملٹی نیشنل کمپنیوں کا مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی شہر کی استعداد کو
واضح کررہا ہے، چلی کے سرمایہ کاروں کا کراچی کے مختلف شعبوں با الخصوص
توانائی میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں
معاون ثابت ہوگا۔