Aug 07, 2017 08:28 pm
views : 541
Location : Prime Minister House
Islamabad- CM Gilgit Baltistan Hafiz Hafeez ur Rehman called on PM Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد ، حکومت گلگت بلتستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ
حفیظ الرحمان نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان
نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور انہیں
گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔ حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان میں
جاری ترقیاتی منصوبوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی
سماجی و معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکن تعاون جاری
رکھے گی۔