لاہور،طاہرالقادری کی لاہور آمد،کارکنان پر جوش،سیکیورٹی سخت
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی لاہور آمد کے موقع پر
کارکنوں کی جانب سے ا پنے رہنما کے استقبال کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد
صبح سویرے ہی لاہورائر پورٹ پہنچ گئی جبکہ استقبال کے لئے خواتین کی بھی
بڑی تعداد لاہور ائر پورٹ پہنچی،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں
کی جانب سے طاہر القادری کی حمایت میں بھر پور نعرے بازی کی گئی ،کارکنوں
کی جانب سے طاہر تیرے جاں نثار بے شما ر بے شماراور طاہر تیرے سنگ رہیں گے
کے نعرے لگائے گئے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نجی ائر لائن کی پرواز سے اوسلو سے براستہ دوہا لاہور ائر پورٹ پہنچے۔
اس موقع پر قانون نافذ کرنے والو اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کئے گئے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کے پیش نظر لاہور ائرپورٹ اور
اطراف میں پولیس اور رینجر کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔