Aug 08, 2017 11:47 am
views : 590
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 24 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،24 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 24 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 46490پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔