لاہور، پانامالیکس میں نوازشریف اورفیملی کاپکڑاجانااللہ کا انتقام ہے ،طاہرالقادری
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اپریل سے لے کر اب تک کنیڈا واپس نہیں گیا،
پاکستان میرا گھر ہے میرا وطن ہے، ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں
جائے گا، پاکستان کی سپریم کورٹ نے انصاف دینے میں تاریخی فیصلہ دیا ہے،
اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، پانامالیکس میں نوازشریف اورفیملی
کاپکڑاجانااللہ کا انتقام ہے جب کہ آرٹیکل 63۔62 نے جوتے مارکرنوازشریف کو
نکالاہے۔
لاہورائیرپورٹ پرخطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے
فیصلے سے انصاف کا راستہ کھل رہا ہے،ہمیں لگتا ہے کہ اب ماڈل تاؤن کے شہدا
کو انصاف مل جائیگا،حکومت کی سیکیورٹی ہر بھروسہ نہیں ہے،کارکنوں کی شہادت
کا قصاص ہم لے کر رہیں گے ، چورپکڑا گیا لیکن قاتل ابھی رہتا ہے جب کہ
آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ناصر باغ میں خطاب میں کروں گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک سے کرپشن
ختم کرنے کے لیے 62، 63 نافذ کرنی پڑے گی بے گناہوں کے خون کا حساب لیں گے
اور پاکستان آمد کا واحد ایجنڈا انصاف بشکل قصاص ہے، 4 سال بعد آرٹیکل 62
کو زبان ملی ہے۔
پاناما پیپرز کیس پر سپرم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک
کے سربراہ نے کہا کہ عدلیہ بحالی کا کریڈٹ لینے والے اس کے منصفانہ فیصلوں
کو مانیں، نواز شریف کو جھوٹ اور لوٹ مار پر نااہل کیا گیا،انہوں نے سابق
وزیراعظم کو تجویز دی کہ نواز شریف ڈریں نہیں، جرات سے اس کا نام لیں جس کے
خلاف احتجاج کررہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ 146نواز شریف جی ٹی روڈ پر
کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں؟
اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اوسلو سے
لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال
کیا۔