Aug 08, 2017 03:34 pm
views : 601
Location : Different Areas
Chaman- 1st anniversary of Quetta Civil Hospital attack, Shutter Down Strike in City
چمن ، سانحہ 8 اگست سول اسپتال کی پہلی برسی،نیشنل پارٹی کی کال پر شہر میں شٹر ڈان ہڑتال
چمن میں سانحہ 8 اگست سول اسپتال کوئٹہ کے شہید وکلاء کی پہلی برسی پر
عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر شہر میں شٹر ڈان ہڑتال کی جارہی ہے ۔ شہر کے
اہم تجارتی مراکز ،مارکیٹیں اور دوکانیں بند ، تجارتی سرگرمیاں معطل ،
سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے ۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان مابت کاکا نے کہا 8 اگست بلوچستان کی
تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔شہد وکلاء کو سلام پیش کرتے ہیں ، 8 اگست کے دہشت
گردی کے واقعے نے کئی خاندانوں کے پھول اور بلوچستان کے عوام کے لئے روشنی
کے چراغ بجھا دیئے۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان مابت کاکا کامزید کہنا تھاکہ شہداء 8
اگست کے لہو کی مہک آج بھی تازہ ہے، سانحہ 8 اگست کے حوالے سے بلوچستان بھر
میں شٹرڈاون ہڑتال کی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 اگست کو سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے میں 70
سے زائد وکیل شہید ہوئے تھے،سانحہ 8 اگست کی پہلی برسی اسکولوں میں سرکاری
سطح پر آج عام تعطیل ہے۔ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند ہیں ۔