Aug 08, 2017 03:47 pm
views : 565
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets JUP Shah Noorani Delegation
کراچی ، فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں علماء کرام کا کردار انتہائی نا گزیر ہے، گورنر سندھ
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے جمعیت علماء پاکستان( نورانی ) کے
سربراہ شاہ اویس نورانی کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے ملاقات کی ۔جمعیت علماء
پاکستان( نورانی ) کے سربراہ شاہ اویس نورانی کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے
گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔
وفد میں مفتی محمد غوث صابری ، محمد مستقیم نورانی ، حلیم خان غوری ، عطا
اللہ خان ، محمد اسلم عباسی اور نوید احمد نورانی شامل تھے۔ملاقات میں جاری
صورتحال ، علما ء کرام کے کردار اور عوامی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی
کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ
خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں علما ء کرام
کا کردار انتہائی نا گزیر ہے،معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ میں
علماء کرام محراب ومنبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں،اسلام
انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضہ بھی بڑے واضح ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کو
یقینی بنا رہی ہے اس ضمن میں علما ء کرام کا تعاون باالخصوص صوبہ میں امن و
امان کے تسلسل کے لئے بہت ضروری ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی (مرحوم) کی جمہوریت کے لئے
خدمات کو کسی بھی صورت میں فرامو ش نہیں کیا جا سکتا ، وہ ایک با اصول ،
دھیمہ مزاج اور لوگوں سے محبت کرنے والی وضح دار شخصیت تھی ، ان کی ساری
زندگی وضح کردہ اسلامی اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر میں گذری اس
ضمن میں حکومت وقت کو مفید مشورے بھی دیا کرتے تھے۔