Aug 08, 2017 04:17 pm
views : 558
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Babar Awan Media Talk
اسلام آباد ، نااہل شخص جشن نااہلی منانا چاہے تو اسے روکنا درست نہیں،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سڑکیں ناپنے کے طعنے دینے والے بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا
کہنا تھا کہ نااہل شخص جشن نااہلی منانا چاہے تو اسے روکنا درست نہیں جب کہ
سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں جی ٹی روڈ پر لگائی جارہی ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ کہتے تھے جمہوریت سڑکوں پر جانے سے خطرے میں
آجاتی ہے اور کہتے تھے رو عمران رو لیکن میں نہیں کہہ سکتا کہ جا نواز شریف
اور رو، میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا اس لیے کہ وزیراعظم کی نااہلی تاحیات
ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وہ کہتے تھے جاعمران سڑکیں ناپ میں نہیں کہہ
سکتا کہ جا نواز سڑکیں ناپ، سڑکیں ناپ کر یہ کوئی اور کمیشن کے لئے بل نہ
بنا دیں کہ پیسے رہ گئے تھے۔