Aug 08, 2017 04:27 pm
views : 725
Location : Khyber Teaching Hospital (MTI)
Peshawar- Dengue virus, Three Expired
پشاور، ڈینگی وائرس نے خطرناک شکل اختیار کر لی، تین افراد موت کا شکار
پشاو رمیں ڈینگی وائرس نے خطرناک شکل اختیار کر لی جس کے نتیجے میں تین افراد موت کا شکار ہوگئے۔
پشاور کے علاقے تہکال میں ایک اور نوجوان ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خو ف پیدا ہوگیا ہے۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل فرہادخان کے مطابق یکم اگست کو 22 سالہ عمران
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بخار کی شکایت کے بعد داخل ہوا تھا۔ ہسپتال
انتظامیہ نے موت کی تصدیق کردی ہے، مریض ڈینگی سے ہی جان بحق ہوا ہے ۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل میں یہ تیسرا
مریض ہے جو موت کا شکار ہو ا ہے ، 65 سالہ رستم جولائی میں ، 15 سالہ ہما
یکم اگست کو ڈینگی بخار سے چل بسے تھے۔
ترجمان فرہادخان کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل میں 71 ڈینگی سے متاثرہ مریض
داخل ہیں ،تما م مریضوں کا تعلق علاقہ تہکال سے ہیں ، حیات آباد میڈیکل
کمپلیکس میں بھی 12 ڈینگی کے مریض داخل ہوئے ہیں ۔