گوادر،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کامیاب کارروائی ، 195کلوگرام کی اعلیٰ قسم کی چرس بر آمد
پا کستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان )کے
قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے
ڈائر یکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈ یئر عتیق الرحمن نے متعلقہ
کماندرکو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ نیلینٹ
چیک پوسٹ کے قر یب ایک مشکوک کار کو دیکھا گیا جو تربت سے گوادر کی طر ف
جارہی تھی ، کار کوچیک کرنے کے لئے گشت پارٹی نے اس کا تعاقب شر وع کیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر اسمگلرز اندھیرے
اور دشوارگزار علاقے کا فائد ہ اٹھاتے ہو ئے کار کو کچے کے علاقے میں چھوڑ
کر قریبی ٹیکر یوں کی طر ف فرار ہو گئے ۔
ترجمان پا کستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پا کستان کوسٹ گارڈزنے تفصیلی چیکنگ
کے دوران کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 195کلوگرام اعلیٰ قسم کی چرس بر
آمد کرلی اور کارکو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی
مالیت انٹر نیشنل مارکیٹ میں تقریباً تییس کروڑ روپے ہے ۔
ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بریگیڈ یئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔