Aug 08, 2017 05:45 pm
views : 669
Location : University Road
Peshawar- Dengue Virus, Locals Citizens Protest
پشاور، تہکال کے رہا کا ڈینگی وائرس کے پھیلاو کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر احتجاج
پشاو کے علاقے تہکال کے رہائشیوں نے ڈینگی وائرس کے پھیلاو کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔
تہکال کے رہائشیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں حکومت کے
خلاف نعرے درج تھے اور پشاور ہائی کورٹ سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا
گیا ۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت اگر اس پر فوری طور پر ایکشن نہیں لیگی تو
آئندہ احتجاج کر کے روڈ کو مستقل طور پر بند کر دینگے۔صوبائی حکومت اور
ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے تہکال میں ڈینگی مرض پھیل رہا ہے،ابھی 5
افراد جاں بحق ہے جبکہ سینکڑوں مریض اسپتال میں داخل ہیں۔
علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے ابھی تک علاقے میں کوئی اسپرے نہیں کیا جارہا ہے۔