Aug 08, 2017 06:37 pm
views : 593
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 485 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 485پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 485پوائنٹس
کی کمی کے بعد45979 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔