Aug 08, 2017 06:52 pm
views : 564
Location : Sindh High Court
Karachi- 8th August Quetta Incident,Lawyers Voxpop
کراچی،سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کو ایک سال مکمل،وکلا برادری کا یوم سوگ کا اعلان
سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کو ایک سال مکمل ہونے پرکراچی میں بھی پاکستان بار
کونسل کے زیر اہتمام یوم سوگ منایا جا رہا ہے، یوم سوگ کے اعلان کے بعد
سندھ ہائیکورٹ، سٹی کورٹ، ملیر کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں کارروائی معطل
ہے جب کہ اہم مقدمات کی سماعت ججوں کے چیمبر میں ہی کی جارہی ہے۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے تین روزہ یوم سوگ کے اعلان کے بعد مختلف بار
رومز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں جب کہ عدالتی کارروائی کا بھی مکمل
بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے عدیل خان
ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج سانحہ کوئٹہ کو ایک سال مکمل ہوگیا ہیجبکہ وکلا
برادری غم میں ڈوبی ہوئی ہے حکومت کو چاہیے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو
کیفر کردار تک پہنچائے۔
نوجوان وکیل سجاد حمید منگی نے کہاکہ آج کے روز ہونے والے سانحے میں وکلا
برادری کا بہت بڑا نقصان ہوا تھا جسکاازالہ نہیں کیا جاسکتا۔
ایڈووکیٹ منصور علی مہیسر نے کہاکہ میں شہید ہونے عوالے وکلا کی عظمت کو
سلام پیش کرتے ہیں جبکہ لواحقین کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ وہ اکیلے
نہیں ہیں۔
ریاض کورائی ایڈووکیٹ نے کہاکہ کوئٹہ کے واقعے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال
گئی ہے،حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وکلا برادی کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔