Aug 08, 2017 07:06 pm
views : 665
Location : Different Places
Quetta- Civil Hospital Incident, Lawyers views
کوئٹہ،کوئٹہ کے وکلا کی آواز پاکستان بار کونسل میں اٹھائیں گے،وکلا برادری
سانحہ 8 اگست کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے
وکلا کی جانب سے عدالتی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ وکلا
تنظیموں کی اپیل پر شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی ہے تمام چھوٹے بڑے
کاروباری مراکز بند ہیں اور شہر میں سوگ کا عالم ہے سانحے میں شہید وکلا کے
لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دیگر صوبوں سے آئے وکلا کا کہنا ہے شہید
وکلا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سانحہ آٹھ اگست کی پہلی برسی کی مناسبت سے بلوچستان ہائی کورٹ میں تقریب کا
انعقاد کیا گیا ہے تقریب میں شرکت کے لئے وکلا کہتے ہیں کہ گزشتہ برس آٹھ
اگست کے روز جس طرح کی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے
وکیل محمد عمران شمسی نے کہا کہ میں سکھر سے اپنے وکلا بھائیوں سے اظہار
یکجہتی کے لئے یہاں آیا ہوں اور سکھر بار کی جانب سے واقعے کی پر زور مذمت
کرتا ہوں،پاکستان کی وکلا برادی ایک ہے اور کوئٹہ کے وکلا کی آواز کو
پاکستان بار کونسل میں اٹھائیں گے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ وکلا کو
شہید کر کے ظلم و بربریت کی مثال رقم کی گئی اس کی پر زور مذمت کرتے
ہیں،لوگوں نے کہا کہ کوئٹہ نہ جائیں تاہم اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے
لئے آیا ہوں۔
واضح رہے کہ آٹھ اگست 2016 کو سول اسپتال میں ہونے والے خود کش دھماکے میں
56 وکلا اور 2 میڈیا کے نمائندوں سمیت 75 افراد شہید جبکہ سو سے زائد افراد
زخمی ہوگئے تھے۔