پشاور، ڈینگی کے حوالے سے غلط افواہ پھیلائی جارہی ہے،ڈی سی پشاور
ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کہنا ہے کہ ابھی 205 ڈینگی کے کیسز سامنے
آئے ہیں،یہ سارے کیسز یونین کونسل 38 اور 39 میں رپورٹ ہویے،ابھی تک صرف
ایک موت ڈینگی کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ کل تک صرف 8 ڈینگی مریض اسپتال میں
داخل ہے۔
ڈی سی پشاور ثاقب رضا اسلم نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ پشاور میں ڈینگی
کے پھیلاؤکے حوالے سے ڈی سی افس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی
آگاہی کے لیے مہم بھی چلائیگئی ہے جبکہ ملیریا اور ڈینگی کنٹرول پروگرام
بھی کیا جا رہا ہے۔
ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں مچھر مار اسپرے بھی کیے گئے
ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں اورمتاثرہ علاقوں
لیبارٹری بھی قائم کی جا چکی ہے۔
ڈینگی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے ڈی سی پشاور نے کہا کہ ڈینگی
کے حوالے سے غلط افواہ پھیلائی جارہی ہے،اس بار سردیوں میں بھر پور مہم
چلائی جائے گی تاکہ آ ئندہ گرمیوں میں ڈینگی کا مسئلہ نہ ہو۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہاکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ تہکال ہے جہاں وائرس
زیادہ ہیں،ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی زمہ داری شہریوں پر خود ہے،جب تک کھلا
پانی چھتوں پر کھڑا ہوگا تو یہ مچھر ختم نہیں ہونگے۔