Aug 08, 2017 07:50 pm
views : 579
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets COAS General Qamar Javed Bajwa
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہا ؤس کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران
میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیاں قوم کے لیے قابل
فخر ہیں،وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک سرزمین کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید بوجوہ سے پہلی ملاقات کی ۔