Aug 09, 2017 12:37 pm
views : 636
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 303 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،303 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 303پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 45676 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر240کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 57 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ5کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔