اسلام آباد،لوگ نواز شریف کی ریلی سے خوف زدہ ہیں، آصف کرمانی
مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ چشم فلک نے
یہ نظارہ پہلے نہ دیکھا ہوگا بہت جلد پنجاب ہاؤس سے ہر دلعزیز قائد نواز
شریف کا قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہو گا۔
پنجاب ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے لیگی
رہنما نے کہا کہ ابھی یہ نہیں بتاسکتانوازشریف کو کارکنوں کا پیار کہاں
خطاب کیلیے مجبور کردے۔
آصف کرمانی نے مزید کہاکہ نوازشریف کے سفر سے متعلق ٹائم فریم نہیں دے سکتا
، لوگوں کا ہجوم جی ٹی روڈ کی طرف رواں دواں ہے ، افواہیں وہ لوگ پھیلا
رہے ہیں جو نوازشریف کی ریلی سے خوفزدہ ہیں جبکہ کچھ لوگ بیگانے کی شادی
میں عبد اللہ بننے کے لئے کینیڈا سے بھی تشریف لا چکے ہیں