اسلام آباد،سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں
سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
نواز شریف کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رخصت
کیا،اس موقع مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما بھی موجود تھے،لیگ کارکن انتہائی
جوشیلے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نواز شریف کی گاڑی میں سعد رفیق اور پرویز
رشید موجود ہیں۔
ریلی کے دوران نوازشریف کے کچہری چوک راولپنڈی، روات بازار، گوجرخان، جہلم،
لالہ موسیٰ، گجرات اور وزیرآباد میں عوام سے خطاب کا امکان ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی میں
لاہور لایا جائے گا اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد انہیں گاڑی سے باہر نکلنے
کی اجازت ہوگی۔
مختلف شہروں سے کارکنوں کی اسلام آباد اور راولپنڈی آمد کا سلسلہ بھی
جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں جگہ جگہ سڑکوں اور شاہراہوں پر نواز
شریف کی تصویروں والے بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔
مقامی رہنماؤں کے خطاب اور پارٹی ترانوں کے لئے استقبالیہ کیمپوں میں
ساؤنڈ سسٹم بھی لگا ئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے شکر پڑیاں انٹرچینج پر
بھی ن لیگی کارکن جمع ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کا ٹریفک پلان
جاری کردیا گیا ہے،آج سے 11 اگست تک راولپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ ہیوی
ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔