اسلا م آباد ،سابق وزیر اعظم نواز شر یف پنجاب ہاؤس سے لاہور کے لئے روانہ ، کارکنوں کے تاثرات
لاہور جانے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد
سے چائنہ چوک پہنچ گیا ہے جب کہ ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی
بڑی تعداد موجود ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ریلی کو آج صبح 10 بجے پنجاب ہاؤس
سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد سابق وزیر
اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب ہاؤس سے نکلے۔ روانگی سے قبل نواز
شریف کی سلامتی کے لیے 5 بکروں کو صدقے کے طور پر قربان کیا گیا۔ نوازشریف
کو رخصت کرنے کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی پنجاب ہاؤس کے باہر
تھے۔ نواز شریف کا قافلہ چائنہ چوک پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ ڈی چوک جائیں گے
جہاں وہ کارکنان سےخطاب کریں گے۔