Aug 09, 2017 04:41 pm
views : 649
Location : Peshawar Garrision
Peshawar- Funeral Prayer of martyred Major Ali Salman has been offered in Peshawar Garrison
پشاور، تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کی نماز جنازہ ادا،آئی ایس پی آر
تیمرگرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اورحوالداراختر علی کی
نمازجنازہ ادا کی کردی گئی۔شہید ہونے والے میجر علی سلمان اورحوالداراختر
علی کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران میجراور3 سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک اورایک گرفتارکرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپردیرتیمرگرہ کے
علاقے شیروٹ کئی میں فورسزکی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ دہشت
گردوں نے فورسزکودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی
سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم شہید شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے
اڑا دیا اوردوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا
گیا۔